کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 17 ستمبر سے 24گھنٹے کیلئےسی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ کےتمام سی این جی اسٹیشنز17ستمبرسے24گھنٹے کیلئے بند رہیں گے. اسٹیشنز اتوار صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنزکو24گھنٹےکےلیےگیس کی فراہمی بندرہےگی .تاکہ گھریلوصارفین کی گیس کی ضروریات کوپورا کیا جاسکے۔