ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میں خاتون ڈولی لفٹ سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔
افسوس ناک واقعہ ایبٹ آباد کے نواحی علاقے ہرنو میں پیش آیا ، کالی مٹی سے دیسال کو جانے والی چیئرلفٹ میں صبح ایک بزرگ خاتون سوار ہو رہی تھی کہ آپریٹر نے چلنے کا بٹن آن کر دیا۔
خاتون صحیح طرح سے سوار نہ ہو سکی اور کئی فٹ گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔
واضح رہے کہ علاقے میں چیئر لفٹس بٹگرام حادثے کے بعد سے حکومتی ہدایات کے تحت بند ہیں تاہم یہ چیئر لفٹ خلاف قانون چلائی جا رہی تھی۔