شائقین کیلئے اچھی خبر،کولمبومیں تیز بارش تھم گئی،گراؤنڈز سے کور ہٹائے جارہے ہیں،ایشیا کپ ون ڈے میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ45،45 اوورزکاہوگا۔پاکستان نے ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپر فور کا اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلا جارہا ہے، آج ہونے والا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، پاکستان کو فائنل تک رسائی کیلئے ہر صورت میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
پاکستان کے معیاری وقت ساڑھے چار بجے ٹاس ہوگا۔4 بجکر 45 منٹ پر میچ کا آغاز ہوگا۔میچ 90اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔دونوں ٹیمیں 45، 45 اوورز کھیلیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ٹاس ہونا تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہے، بارش کے باعث گراؤنڈ سٹاف نے پچ سمیت پورے گراؤنڈ کو کور سے ڈھانپ دیا ہے۔اگر اس میچ کے دوران مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ نہ ہوسکا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس طرح دونوں کے تین تین پوائنٹس ہوجائیں گے لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔
سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، شاہین آفریدی، امام الحق، محمد رضوان،افتخار احمد، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔