فیک آئی ڈی بنانے والے نوجوان کو گلے میں پٹہ ڈال کر گھمانے کی ویڈیو وائرل

 

( محسن جعفری) چکوال کے علاقے خانپور تھانہ ڈوہمن میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگالی، لڑکی کی فیک آئی ڈی بنانے والے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر گلیوں میں گھماتے رہے ،سر بھی مونڈ ڈالا۔

ملزمان نے  کلیم اللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان کے مطابق کلیم اللہ نے  کسی لڑکی کی فیک فیس بک  آئی ڈی بنا رکھی تھی جس سے نہ صرف وہ لڑکی بن کر لوگوں سے گپ شپ کرتا تھا بلکہ آئی ڈی پر لڑکی کی تصاویر بھی لگا رکھی تھیں۔

واقعہ کا علم ہوتے ہی تھانہ ڈوہمن کی پولیس نے قانون ہاتھ میں لینے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔