شیخوپورہ میں خاتون نے دو بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی

شیخوپورہ میں خاتون نے دو بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ایک بچےکی لاش نہر سے نکال لی۔

ابتدائی طور پر خاتون کے نہر میں چھلانگ لگانے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون نے بچوں کو نہرمیں پھینکا پھر خود کود گئی۔

واقعہ کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ بچوں کی عمریں 3 سے 5 سال کے درمیان ہیں۔