۔گولڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیز پر مشتمل ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کا مقصد سونے کے سمگلرز اور مافیا کو پکڑ کر قانونی کارروائی کرنا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ٹاسک فورس نے سونا سمگلنگ کرنے والے مافیا اور سمگلرز کی لسٹیں تیار کرلیں۔
گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ سونے کی خرید و فروخت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اس کا فائدہ عام شہری اور ملک کو ہوگا، سونے کی قیمت پہلے ہی مارکیٹ میں نیچے گر رہی ہیں۔