اسٹیٹ بینک نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر شرحِ منافع بڑھا دیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر شرحِ منافع بڑھا دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق 3 ماہ کے ڈالر بلز کا منافع 125 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 8.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔

3 ماہ کے برطانوی پاؤنڈ بلز کا منافع 175 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 7.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔

3 ماہ کے یورو این پی سیز کا منافع 225 پوائنٹس بڑھا کر 6.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی روپے کے 3 ماہ کے این پی سیز کا منافع 6 فیصد بڑھا کر 21 فیصد کر دیا گیا ہے۔

6 ماہ کے ڈالر این پی سیز کا منافع 130 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 8.5 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 12 ماہ کے این پی سیز کا منافع 150 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 9 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ڈالر این پی سیز میں کم از کم 1 ہزار ڈالرز کی سرمایہ کر سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ 3 اور 5 سال کے این پی سیز کا منافع 8، 8 فیصد برقرار ہے۔