نگراں وفاقی حکومت کے اقدمات کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 96 پیسے سستا ہونے کے بعد 297 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روزانٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 297 روپے 96 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 347 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار 997 پر آ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 650 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔