دیر: طالبعلم کے بیگ میں موجود دستی بم پھٹنے سے 3 طلبا زخمی

خیبرپختونخوا کی تحصیل دیر بالا کے ایک اسکول میں دھماکے کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہوگئے۔

دھماکا خیز مواد 4 سال کی عمر کے بچے نے اسکول بیگ میں رکھا تھا۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ بچے کے پاس دستی بم کا اگنیٹر ملا اور اسے اپنے اسکول بیگ میں رکھا ہوا تھا، وہ اپنی نرسری کلاس روم میں اس سے کھیل رہا تھا۔

دستی بم کے پھٹنے کی وجہ ساتھی بچے بھی زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جن حالت خطرے سے باہر ہے۔