گھوٹکی میں اوباڑو کے قریب ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

ایم فائیو موٹر وے پر مسافر بس اور وین کے مابین تصادم میں پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

گھوٹکی میں ایم فائیو موٹروے پر بس اور مسافر میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔


ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اوباڑو کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار بس نے مسافر وین کو روند ڈالا۔