پشاور : 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کاروائی کے دوران کالعدم داعش کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پشاور میں سی ٹی ڈی کی جانب سے ایک کارروائی کی گئی، اس دوران 3 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔