چین اور روس نے ہائپرسونک میزائلوں کی دوڑ میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آوازکی رفتار سے بیس گنا زیادہ تیز سفر کرنے والے میزائلوں کی دوڑ میں اب امریکا اپنے حریفوں سے پیچھے رہ گیا ہے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ چین اور روس جیسی طاقتوں کے پاس ہائپر سونک میزائل دنیا میں اسٹریٹجک توازن کیلئے خطرہ ہوسکتے ہیں، اس لیے ہائپرسونک میزائل امریکی دفاعی سسٹمز کی برتری کیلئے چینلج ہیں۔
اخبار کے مطابق ہائپرسونک میزائل کا ریڈار اور سیٹیلائٹ سے پتہ لگانا مشکل ہے اور میزائل شکن ہتھیار بھی اسے نشانہ نہیں بناسکتے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں چینی ہائپر سونک میزائل امریکی فوجی بیڑے کے دفاع کو ناکام بناسکتےہیں جبکہ امریکا کا رواں سال طویل فاصلے تک مارکرنے والےہائپرسونک ہتھیاروں کی تیاری کامعاملہ متعدد ٹیسٹ فلائٹس کی ناکامی کے بعد کھٹائی میں پڑتا نظر آ رہا ہے۔