حکومت کے اقدامات کی وجہ سے گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کا سفر نیچے کی جانب گامزن رہا ہے۔
آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز شروع میں ہی ڈالر انٹر بینک میں مزید سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے سستا ہو کر 296 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 296 روپے 85 پیسے کا تھا۔