پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا۔
مسافروں نے شکوہ کیا ہے کہ پشاور سے دوسرے شہروں تک کرایوں میں 500 سے ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، کوئی پوچھنے والہ نہیں آئے روز کرایوں میں اضافہ ہورہا ہے، پشاور سے کراچی تک کرایوں میں تین ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا یے، اسی طرح دیگر شہروں میں بھی کرائے بڑھادیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ٹرانسپورٹر کا موقف ہے کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کرایہ نامہ جاری نہیں کرتے جس کی وجہ سے اکثر مسافروں کے ساتھ کرایوں پر جھگڑے ہوتے ہیں۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہمارا کاروبار مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، آئے روز پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے ہم فاقہ کشی پر مجبور ہیں، حکومت عوام کو ریلیف دے کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرے۔