کراچی: شہری کے رونے پر ڈاکوؤں نے موبائل واپس کر دیا

کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں شہری کے رونے پر ڈاکوؤں نے موبائل فون اسے واپس کر دیا۔

ملیر میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے راہ گیر شہری سے موبائل فون چھین لیا۔

اس کے بعد ملزمان نے شہری کی مزید تلاشی لی تو شہری رونے لگا۔

شہری کی فریاد پر ڈاکوؤں نے موبائل فون اسے واپس کر دیا اور فرار ہو گئے۔

واضح رہے کہ ستمبر 2020ء میں پیش آنے والے واقعے میں کراچی ہی میں فوڈ ڈلیوری بوائے کو لوٹنے والے ڈاکوؤں نے اس کے رونے پر اس کا موبائل فون اور چھینی گئی رقم واپس کر دی تھی۔

ڈاکوؤں نے فوڈ ڈلیوری بوائے کو گلے سے بھی لگایا تھا۔