صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے، اور حکام کے مطابق اینٹی کرپشن میں پرویز الہی کیخلاف مقدمات کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ پرویزالہیٰ پر نیا مقدمہ شوگر ملز کا کرشنگ کوٹہ بڑھانے کے الزام میں درج کیا گیا ہے، شوگر ملز کے مقدمے میں خرم شہزاد سمیت 3 ملزمان پہلے سے ہی گرفتار ہیں۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سابق وفاقی وزیرخسروبختیار کا بھائی مخدوم عمرشہریار بھی مقدمے میں نامزد ہیں، جب کہ پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور تحریم الہی بھی ملزمان میں شامل ہیں۔