بلوچستان کے دارالحکومت کے علاقے دکانی بابا چوک کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا اور دشت تیرہ سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔
پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ دکانی بابا چوک کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ 2افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے دشت تیرہ میل سے ایک شخص کی لاش بھی ملی جسے ضابطے کی کارروائی اور شناخت کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاش تشدد زدہ تھی جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات بھی تھے۔