انڈونیشیا، حرام گوشت کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھنے والی ٹک ٹاکر کو 2 سال قید کی سزا

جکارتا: انڈونیشیا میں خنزیر کا گوشت کھانے سے قبل ‘بسم اللہ ‘ پڑھنے والی خاتون  ٹک ٹاکر کو 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  خاتون ٹک ٹاکر کی ویڈیو اسی وجہ سے وائرل بھی ہوئی تھی۔

انڈونیشیا کی مقامی عدالت نے 33 سالہ لینا لطفیاوتی کو مذہبی جذبات ابھارنے اور نفرت بھرے رویے کو ہوا دینے کے الزام میں 2 سال قید اور16 ہزار245 ڈالرجرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

جرمانہ کی عدم ادائیگی پر سزا میں 3 ماہ کی توسیع ہوگی۔اسلام میں خنزیر کا گوشت کھانا حرام قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق  خاتون ٹک ٹاکر بالی ووڈ فلموں کی فین ہیں اور اس لیے مسلمان ہونے کے باجود انہوں نے اپنا نام لینا مکھرجی رکھا ہے اور وہ بھارت میں اپنا کاروبار بھی چلاتی ہیں۔ لینا لطفیاوتی کے ٹک ٹاک پر 20 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

لینا کی ویڈیو سامنے آںے کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔