طورخم بارڈر پر 11 افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

طور خم بارڈر پر 11 افغان شہریوں کو واپس ڈپورٹ کردیا گیا۔

سکیورٹی حکام کے مطابق طورخم بارڈر پر جن افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ان کے پاس جعلی ویزے، پاسپورٹ، زائدالمیعاد اسناد تھیں جس کی بنیاد پر انہیں واپس افغانستان بھیج دیا گیا۔

سکیورٹی حکام نے مزید بتایا کہ کسی بھی افغان شہری کو مکمل دستاویزات ہونے تک پاکستان میں آنے نہیں دیا جائے گا۔