مستونگ میں خود کش دھماکے سے 20 افراد کی شہادت کے بعد بلوچستان بھرمیں تین روزہ سوگ منانے کااعلان کردیا گیا۔
صوبے کے نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی کے مطابق بلوچستان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان وزیراعلیٰ کی ہدایت پرکیا گیا ہے۔
جان اچکزئی نے بتایا کہ سوگ منانے کا مقصد شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی ہے۔
واضح رہے کہ مستونگ میں آج صبح عید میلادالنبی جلوس کے قریب الفلاح روڈ پرکیے جانے والے خود کش دھماکے میں ڈی ایس پی نواز گشگوری سمیت 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو ئے ہیں۔
دھماکہ جلوس کے شرکا کے درمیان ہونے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، جائے وقوعہ کی تصاویر میں کم ازکم 10 لاشیں قریب دیکھی گئیں۔