امریکی وزیرخارجہ کا بھارتی ہم منصب سے ہردیپ سنگھ قتل کیس تحقیقات میں تعاون کا پھر مطالبہ

امریکہ نےسکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں ایک باربھارت پرزوردیا ہے کہ وہ کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے۔

واسنگٹن ڈی سی میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے بھارتی ہم منصب جے شنکر کی ملاقات میں بلنکن نے اس قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرنے سے متعلق ایک بار پھر زور دیا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیے جانے کے بعدامریکا اوربرطانیہ سمیت دیگر ممالک بھی معاملے پر بھارت سے تحقیقات کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ نے دورہ امریکا ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ان کے ملک کو خالصتان تحریک کے قتل پر شدید دباؤکاسامناہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بھی ہفتہ وار بریفنگ میں نے اس اہم ملاقات کے حوالے سے تفصیلات میں جانے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے بھارت پرزوردیا ہے کہ نجار کے قتل کیس میں تحقیقات میں تعاون کرے ، اس حوالے سے ہم آئندہ بھی کوشش جاری رکھیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے شنکرنے نے انٹونی بلنک کے علاہو امریکی قومی سلامتی کے مشیرجیک سلیون سے بھی ملاقات کی۔

بعد ازاں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت کےباہمی تعلقات میں شاندارپیشرفت سامنے آئی ہے، ہم نے مستقبل کے معاملات پربات کی۔

جے شنکر نے بھارت واپس پہنچ کر مزید کہا کپ واشنگٹن ڈی سی جانا اچھا تھا اورہم نئی دہلی میں جی 20 سربراہی کانفرنس میں تعاون پر امریکا کے شکر گزار ہیں۔