پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ابراہیم خٹک کی وائرل ویڈیو نوشہرہ میں کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کی ہے۔ ویڈیو میں ابراہیم خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے کہا تھا کہ نگران حکومت میں بھی کام ہوں گے اور وعدہ پورا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وزرا، سیکرٹریز اور ڈی سیز آگئے ہیں اور نگران حکومت میں بھی ہمارے کام جاری ہیں۔
وائرل ویڈیو پر پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کا کہنا تھاکہ پرویز خٹک کے بیٹے نے ویڈیو میں کہا کہ افسران ہماری مرضی کے ہیں، نوشہرہ میں تعمیراتی منصوبے شروع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے الیکشن کمیشن کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن اس معاملے کا نوٹس لے۔