لاہور: بھاری رقوم لے کر جعلی ویزوں پر بیرون ملک بھجوانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے نے متحدہ عرب امارات، اٹلی اور دیگر ممالک کی جعلی مہریں ، وزارت داخلہ کے لیٹر، امیگریشن کی ان آوٹ کی مہروں سمیت دیگر جعلی دستاویزات تیار کر کے بیرون ممالک بھجوانے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جس کے تحت ڈائریکٹر لاہور زون کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریاض خان کی زیر نگرانی ٹیم چھاپا مار کارروائی میں انسانی اسمگلر علی رضا بھٹی کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے بیرون ملک امیگریشن اور ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے۔