نامعلوم افراد نے ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی ریو گاڑی چھین لی

گلشن اقبال میں واقعے نجی اسپتال کے باہر نے نامعلوم ملزمان ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی چھین کر لے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میں واقعے نجی اسپتال کے باہر سے نامعلوم ملزمان ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی گاڑی ڈرائیو سمیت لے گئے

ملزمان نے سپرہائی وے کے قریب ڈرائیور کو گاڑی سے اتار دیا اور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

ایس ایچ او گلشن اقبال شعور بنگش نے بتایا کہ سیاہ رنگ کی ریو گاڑی نمبر اے کیو بی 424 کے چھینے جانے کی اطلاع گلشن اقبال پولیس کو کردی گئی نجی اسپتال کے قریب ڈرائیو شیشے کھول کر بیٹھا ہوا تھا

دو ملزمان آئے ڈرائیور کو اندر دھکیل کر نیچے سیٹ کے نیچے بٹھایا اور گاڑی لے گئے، ملزمان نے اسکیم 33 اظہر گارڈن کے قریب ڈرائیور کو گاڑی سے دھکا دیکر اتارا اور گاڑی سمیت فرار ہو گئے

پولیس نے کہا کہ انفارمیشن بیس پر کام کر رہے ہیں بہت جلد گاڑی کو بھی برآمد کرالیا جائے گا اور ملزمان بھی گرفتار ہونگے ۔