گھر سے بھاگنے والے جوڑے کا تعاقب، نوجوان کی فائرنگ سے لڑکی کے 2 رشتے دار ہلاک فائرنگ کرنے والا لڑکا موقع سے فرار ہو گیا

پنجاب کے شہر بہاولپور کے علاقے مسافر خانہ میں لڑکی کے آشناء کی فائرنگ سے لڑکی کے اہل خانہ کے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

راشد نامی لڑکا لڑکی کو بھگا کر لے گیا تھا لیکن لڑکی کے گھر والے اس کا پیچھا کرتے ہوئے پہنچے، تو راشد نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نیتجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کرنے والا لڑکا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

فائرنگ سے جاں بحق افراد میں 35 سالہ حنیف اور 31 سالہ صفدر شامل ہیں، تھانہ مسافر خانہ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔