کراچی: نیلم کالونی میں کومبنگ آپریشن، 14 افغان باشندے گرفتار

کراچی کے علاقے کلفٹن نیلم کالونی میں کومبنگ آپریشن کے دوران 14 افغان باشندے گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان باشندے غیر قانونی طریقے سے پاکستان آئے تھے، فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو31 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔