کراچی: ڈاکوؤں نے صبح دفترجانیوالے شہری کو لوٹ لیا موٹرسائیکل سوارملزمان نے شہری سےموبائل اورنقدی چھینی

کراچی میں تھانہ ثمن آباد کی حدود میں اسٹریٹ کرمنلز کے وار جاری ہیں، صبح دفتر جانے والے شہری کو مسلح ملزمان نے لوٹ لیا۔

ڈکیتی کی واردات روشن باغ کےعلاقے میں پیش آئی، موٹرسائیکل سوارملزمان نے شہری سے موبائل اور نقدی چھینی لی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی جس میں ملزمان کےچہرے واضع دیکھے جاسکتے ہیں۔