آزاد کشمیر: ریچھ کے حملے سے زخمی ہونیوالا راہ گیر چل بسا مقامی افراد کا علاقہ مکینوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ

آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں ریچھ کے حملے سے ایک راہ گیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

حملے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عبداللہ اعوان کے نام سے ہوئی، وہ سڑک سے گزر رہا تھا کہ ریچھ نے اس پر حملہ کردیا۔

حملے کے بعد متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تا نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

مقامی افراد نے محکمہ جنگلی حیات سے واقعے کا نوٹس لینے اور علاقہ مکینوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔