بیرون ملک ملازمت کے نام پر32 افراد سے فراڈ کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار ملزمان سوشل میڈیا پراشتہارات لگاتے تھے

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبرکرائم سرکل راولپنڈی نے مظفرگڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک ملازمت کے نام پرآن لائن فراڈ میں ملوث چارملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بیرون ملک ملازمت کے نام پرسوشل میڈیا پراشتہارات لگاتے تھے، جنہوں نے 32 افراد سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر25 لاکھ روپے لوٹے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں محمد حنیف، اکبر، محمد اختر اور محمد وسیم شامل ہیں جنہیں ملزمان کو مظفر گڑھ سے گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔