ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں نے گزشتہ شب تحصیل کلاچی کی روڑی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور دستی بموں سے حملہ کردیا، پولیس کی موثر جوابی فائرنگ کے بعد دہشتگرد پسپا ہونے پرمجبور ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے گزشتہ شب تحصیل کلاچی کی روڑی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور ستی بموں سے حملہ کردیا، دہشتگردوں نے تھانے پر فائرنگ بھی کی۔
اس دوران پولیس نے بھی موثر جوابی کارروائی کی، جس کے بعد دہشتگرد پسپا ہونے پرمجبور ہوگئے، دہشتگردو ں کے حملے کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔