سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت نئے زخائر کی دریافت سے مقامی گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، ماڑی پیٹرولیم

ماڑی پیٹرولیم نے سندھ سے گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے ہیں، جن سے مقامی گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

پاکستان کے کے لئے تیل اور گیس کے شعبے سے اچھی خبر یہ ہے کہ سندھ سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ماڑی پیٹرولیم کے مطابق ماڑی پیٹرولیم نے تیل و گیس کی تلاش کیلئے 1016میٹر گہرا کنواں کھودا، جس کے بعد سندھ کے غازیج ٹو کنویں سے11.1 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی ہے۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ گیس کے نئے زخائر کی دریافت سے مقامی گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔