پاکستان میں یوریا کھاد کی قلت کا خدشہ، درآمد کرنے کی تجویز    

 اسلام آ باد: پاکستان میں یوریا کھاد کی قلت کے خدشات کے پیش نظر 5 لاکھ میٹرک ٹن تک کھاد درآمد کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔ 

 تفصیلات کے مطابق ربیع سیزن کی ضروریات پوری کرنے کیلئے درآمد کی منظوری ای سی سی سے  لی جائے گی تاہم اگر بروقت انتظام نہ کیا گیا تو دسمبر سے یوریا کھاد کی کمی کا خدشہ ہے۔

 ابتدائی طور پر دو لاکھ میٹرک ٹن کھاد درآمد کییجانے کا امکان ہے۔ اس سے مقامی ضرورت پوری نہ ہوئی تو مزید تین لاکھ میٹرک ٹن کھاد بیرون ملک سے منگوائی جا سکتی ہے۔ 

درآمدی کھاد سے دسمبر تا جنوری گندم کی فصل کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔  ذرائع صنعت وپیداوار کے مطابق کھاد درآمد نہ کی گئی تو رواں سیزن  قلت کا خدشہ ہو سکتا ہے۔

 کھاد کے مقامی کارخانوں کو بھی مارچ 2024 تک بلاتعطل گیس فراہمی سے بھرپور پیداوار لی جائے گی۔