کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور 70روز بعد 48ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ حاصل کرلی گئی۔
بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 418.48 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر کے بند ہوا۔
ایک دن میں نمایاں سرگرمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ اونچی سطح پر بند ہوئی جس سے سرمایہ کاروں میں مثبت جذبات کو تقویت ملی۔