مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو چکی مالکان آٹا مزید سستا کرنے کی خوشخبری سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چکی مالکان نے آٹا 10 روپے کلو سستا کردیا ،چکی کا آٹا 170 سے کم ہوکر 160 روپے کلو ہوگیا،چکی مالکان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں آٹا 135 سے کم ہوکر 130 پر آگیا ، گندم سستی ہونے کی وجہ سے آٹا کی قیمت کم ہوئی ، فلور ملز مالکان بھی آٹا سستا کرکے عوام کو ریلیف دیں ، درآمدی گندم آنے کے بعد آٹا سستا ہونے کی امید پیدا ہوئی ، امپورٹڈ گندم آنے کے باوجود ریٹیل میں آٹا سستا نہیں ہوا ۔