ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھائو 280 روپے 51 پیسے ہے۔
انٹربینک میں آج ڈالرکا بھا ئو ایک روپے 14 پیسے سستا ہوا ہے، ڈالر اپنے بلند ترین بھا ئوسے 26 روپے 59 پیسے کم ہوگیا ہے۔