اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان ریونیو ریزز پروگرام کے تحت ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے مزید 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ریونیو جنریشن اسٹریٹجی کے تحت ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے جامع پلان تیار کرلیا ہے۔
اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے اور نان فائلرز کو فائلربنانے کے لیے تمام ریجنل ٹیکس دفاترز کو ذمہ داریاں و اہداف دے دیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کی ذمے داریاں دو حصوں میں تقسیم کی جائیں گی اور ہدف کے حصول کیلیے آرٹی اوز کے 100 افسران کو ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔
بعض افسران کو صرف زیرالتوا کیسز نمٹا کر ٹیکس گزار بنانے کا ہدف دیا جائے گا جبکہ بعض افسران کو صرف نئے کیسز نمٹا کر ٹیکس نیٹ بڑھانے کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔