انٹر بینک میں روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 279 روپے 51 پیسے ہے۔
انٹربینک میں آج ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ کم ہوا ہے جب کہ رواں کاروباری ہفتے کے تین دنوں میں ڈالر 3 روپے 18 پیسے کم ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ کم ہوکر 279 روپے ہے۔