سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  کراچی: ملک میں 24قیراط سونے کے دام 2لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے آگئے۔

فی تولہ سونے کی قیمت 7800روپے کم ہوکر 197200 روپے ہوگئی۔ دس گرام سونے کے ریٹ 6684روپے گھٹ کر 169070 روپے پر آگئے۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر بڑھکر 1885ڈالر ہوگئی۔

صدر بلین ایکسچینج کراچی حاجی ہارون رشید چاند نے کہا کہ گولڈ مافیا کے دباؤ میں نہیں آؤں گا، سٹے بازوں کے جاری کردہ سونے کے ریٹس قبول نہیں، ملک بھر کیلئے سونے کے ریٹس کراچی سے سندھ صرافہ ایسوسی ایشن جاری کرتی ہے، سیکیورٹی ادارے سٹے باز مافیا کے جاری کردہ سونے کے من مانے ریٹس کا نوٹس لیں۔