برازیل کے صدر نے اسرائیل سے معصوم فلسطینی بچوں کو نشانہ نہ بنانےکا مطالبہ کر دیا۔
غزہ کی صورتحال پر برازیل کے صدر نے کہا کہ اسرائیل کم ازکم حملوں میں معصوم فلسطینی بچوں کو نشانہ نہ بنائے۔
صدر نے تشدد میں پھنسے بچوں کے تحفظ کیلئےاسرائیل سےجنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی جنگ میں بچوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا اسرائیل بمباری بند کرے تاکہ فلسطینی بچے اور مائیں علاقہ چھوڑ دیں۔
برازیلین صدر نے زور دیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کوغزہ میں فوری مداخلت کرنی چاہیے عالمی برادری مشرق وسطیٰ تنازعات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکے۔