اسرائیل کی غزہ سٹی کے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کوشش : غزہ پر اسرائیلی بمباری سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 1570 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد7 ہزار 200 سے بھی بڑھ گئی

وحشیانہ بمباری کے بعد اسرائیل نے غزہ سٹی کے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کوشش شروع کردی۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ سٹی کے رہائشی علاقہ خالی کردیں اور شہری غزہ کی پٹی کے جنوب میں چلے جائیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سٹی میں شدت کا آپریشن ہوگا، حماس شہریوں کو انسانی ڈھال بنا رہی ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے مطابق بے دخلی کا خطرناک مشورہ غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 1570 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد7 ہزار 200 سے بھی بڑھ گئی ہے۔