انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں ایک روپے 8 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آج کاروبار کے آغاز پرہی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.08 روپے کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 50 پیسے پر آگیا۔
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے بعد ملک میں ڈالرکی قدر میں مسلسل کمی سامنے آرہی ہے۔
کریک ڈاؤن کے ٹھوس اقدامات کے ثمرات سامنے آرہے ہیں اور پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔