سونے کی قیمت میں آج بھی 100 روپے کی معمولی کمی ہوئی ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 97 ہزار100 روپے ہو گئی ہے، 10گرام سونے کی قیمت میں 89 روپے کمی ہوئی جس کے بعددس گرام سونا 1 لاکھ 68ہزار981 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 7ہزار8 سوروپے فی تولہ کمی ہوئی تھی۔