انٹربینک میں ختم ہونے والےکاروباری ہفتے بھی ڈالرکا بھاؤ کم ہونے کا سلسلہ جاری رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 96 پیسے کم ہوا ہے۔
چھیانوے پیسےکمی کے بعدکاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 62 پیسے ہے۔
انٹربینک میں پورے ہفتے میں ڈالر 5 روپے 7 پیسے سستا ہوا ہے۔
خیال رہےکہ ڈالرکا بھاؤ 307 روپے 10پیسے سے مسلسل گر رہا ہے، ڈالر کا بھا ؤ ٹریک ڈاؤن سے 29 روپے 48 پیسےکم ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپےکی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر دو سو تہتر روپےکا ہوگیا ہے۔