ایف آئی اے کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

پشاور:ایف آئی اے نے کوہاٹ اور ایبٹ آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتارکرلیے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 42 ہزار300 درہم،18 ہزار800 ریال ،41 لاکھ 50 ہزارروپے برآمدکیے گئے، 42 ہزار350 یو اے ای درہم،18 ہزار800 سعودی ریال بھی برآمد کرلیے گئے۔

ایف آئی اے حکام کاکہنا ہے کہ ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے، گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں ۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔