لاہور: گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی راہ گیر گیس سلنڈر لے جا رہا تھا زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، عینی شاہدین

لاہور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق بند روڈ عالیہ ٹاؤن میں ایک راہگیر گیس سلنڈر لے جا رہا تھا کہ وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

حادثے کی زد میں آ کر ادیب نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 18 سالہ سہیل اور 32 سالہ زاہد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے میو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔