پولیس کا کہنا ہے کہ مانسہرہ ڈھوڈیال میں زیر تعمیر مکان کے کنویں سے 3 بھائیوں کی لاشیں ملی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ بجنہ کے رہاشی تینوں بھائیوں کی لاشوں کو ریسکیو اہلکاروں نے کنویں سے نکال لیا پولیس نے بتایا کہ تینوں بھائی اپنے زیرتعمیر مکان میں کام کررہے تھے۔
مقامی پولیس کے مطابق تینوں بھائی گزشتہ روز گھر واپس بھی نہیں آئے تھے، کنویں میں دم گھٹنے سے تینوں بھائیوں کی موت ہوئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرز کی ابتدائی رپورٹ کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔