عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے ثمرات نظر آنے لگے، پیٹرول کی قیمت میں 36 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 19 روپے کم ہو کر 233 روپے ہو گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے کمی سے 206 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 118 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 104 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں مگر حتمی فیصلہ نگران حکومت کی جانب سے 15 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 30 ستمبر کو نگران حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کی کمی گئی تھی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 11روپے کی کمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔