کراچی: کسٹمز نے 13 کروڑ مالیت کے آئی فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس انعام وزیر کے مطابق جناح ٹرمینل پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر قیمتی آئی فونز کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ شارجہ سے ائر عربیہ کی پرواز کے ذریعے آنے والے مسافروں سے 13کروڑ مالیت کے 168آئی فونز برآمد ہوئے۔
مسافر بین الاقوامی آمد سے کلیئرنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے افراد کو گرفتار اور آئی فونز ضبط کرلیے گئے۔ گرفتار مسافروں کا تعلق اسمگلروں کے منظم گروہ سے ہے، اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔