ڈکیتی کے ملزم کو رشوت لے کر چھوڑنے پر پورا تھانہ معطل

خوشاب میں ڈکیتی کے ملزم کو رشوت لے کر چھوڑنے پر تھانہ نوشہرہ کے پورے عملے کو معطل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ نوشہرہ کا مکمل عملہ معطل کردیا گیا ہے جس میں ایس ایچ او، تفتیشی افسر، محرر اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تھانے کے عملے پر ڈکیتی کے ملزم کو رشوت لےکر چھوڑنے کا الزام ہے جس پر تمام اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو رشوت لےکر چھوڑنے پر ایک شخص نے ڈی پی او کو اہلکاروں کےخلاف درخواست دی تھی جس پر ڈی پی او نے تحقیقات کی اور عملے کو معطل کردیا۔