نگراں وزیر داخلہ کے سکواڈ کی گاڑی ٹینکر سے ٹکرا گئی، پی اے سمیت 2افراد زخمی

اسلام آباد میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے سکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

سرفراز بگٹی کے اسکواڈ کی تین چار گاڑیاں اسلام آباد ایئر پورٹ جا رہی تھیں، حادثے میں نگران وزیر داخلہ کے پرسنل سیکرٹری سید امین زخمی ہوئے ہیں۔

ایک آئل ٹینکر غلط موڑ کاٹ کرسکواڈ کے روٹ میں داخل ہوا،جس کے ڈرائیور دلاور گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں شامل ویگو آئل ٹینکر سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ سرفراز بگٹی حادثے کے وقت موجود نہیں تھے، وہ خیریت سے ہیں۔